پھالیہ:چک جانو کلاں میں چوری کی واردات، لاکھوں کا مال لے اڑے

پھالیہ (محمد گلزار طاہر نمائندہ پی پی این) نواحی علاقہ چک جانو کلاں میں چوری کی دلیرانہ واردات ۔۔

حاجی محمد امیر حسن وڑائچ آف چک جانو کلاں کے ڈیرہ واقع پنڈی کالو روڈ سے چور رات کی تاریکی میں 3عدد قیمتی بھینس لے اڑے۔چوری شدہ بھینسوں کی مالیت تقریباً سات لاکھ بیان کی جاتی ہے۔
یاد رہے کہ اسی ڈیرہ سے کچھ عرصہ پہلے بھی قیمتی بھینسیں چوری کی جا چکی ہیں ۔پولیس تھانہ پاہڑیانوالی کو اطلاع کر دی گئی جس پر تھانہ پاہڑیانوالی کے SHO سید صغیر حسین شاہ نے نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *