منڈی بہائوالدین:بوسال برادران ضلع کیلئے اللہ پاک کی طرف سے انعام ہیں،طاہر عزیز گجر

منڈی بہاؤالدین(پی پی این)صدر ڈسٹرکٹ الیکٹرونکس ٹریڈرز ایسوسی ایشن چوہدری طاہر عزیز گجر نے کہا ہے بوسال برادران ضلع کیلئے اللہ پاک کی طرف سے انعام ہیں ۔

جو ضلع کے ہر شہری کا دکھ درد اپنا جانتے ہیں یہی وہ وجہ ہے کہ وہ عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔ اُن کے دروازے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ بوسال ہاؤس پر دن رات عوامی مسائل حل کیے جارہے ہیں۔چوہدری طاہر عزیز گجر نے مزید کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے غیور عوام نے ہمیشہ بوسال برادران کی آواز پر لبیک کہا ہے کیونکہ آج ضلع میں جو ترقی اور خوشحالی ہے وہ بوسال برادران کی مرہون منت ہے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *