حکومت کا مڈٹرم الیکشن کے حق میں نہیں: خورشید شاہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت میں اہلیت، پالیسی اور رویے کا فقدان ہے اس کے باوجود وسط مدتی انتخابات کے حق میں نہیں ہوں۔ 

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کو کام کرنے  دیں، ان ہاؤس تبدیلی کی کوئی ضرورت نہیں تاہم مہنگائی اور عوامی مسائل پر قومی اسمبلی میں احتجاج کریں گے اور اب دیکھیں گے فوجی عدالتوں کی ضررورت ہے بھی یا نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی تباہی کی وجہ پارلیمان کا راستہ بھول کر باہر کا راستہ پکڑنا ہے اور عمران خان کو جس طرح سیٹیں ملیں اس لیے وہ درست کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ جعلی ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مرادعلی شاہ کا نام ای سی ایل سے نہ نکال کر حکومت نے سپریم کورٹ کو چیلنج کیا، زرداری صاحب یا ہماری باتوں سے کہاں لگتا کہ کوئی ڈیل ہوئی ہے۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے قریب آنے سے متعلق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نواز شریف سے تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے، جیل میں جا کر ملنے کی روایت موجود نہیں ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ لوگ سلطان راہی کی طرح بڑھکیں پسند کرتے ہیں، علیمہ خان کی جائیداد کے بارے میں عمران خان کو وضاحت دینا ہوگی۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *