گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی،متعدد اضلاع میں بجلی غائب

کشمور (پی پی این) گڈو تھرمل پاور ہاؤس میں فنی خرابی کے باعث تین یونٹ ٹرپ کر گئے جس کے باعث تین صوبوں کے کئی اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

گڈو تھرمل ذرائع کے مطابق پاور ہاؤس کے 3 یونٹ ٹرپ کر جانے سے 747 میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی جس کی وجہ سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی رک گئی۔

چند روز قبل شدید دھند کے باعث گڈو، بلوکی، نشاط اور نشاط چونیاں پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے تھے جس سے مجموعی طور پر 2500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔

Check Also

مقبوضہ کشمیر میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز آویزاں

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹرز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *