کشمیر کے مسئلے پرثالثی کے لیے ناروے کی پیشکش

نئی دہلی(پی پی این) ناروے کی خاتون وزیراعظم ارنا سلبرگ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل نہیں ہوسکتا۔خواتین اورنوجوان کی شمولیت سے حل پریقین ہے۔

ناروے کی وزیراعظم ارنا سلبرگ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ناروے مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملک وسیع پیمانے پرمذاکرات کریں توعالمی برادری مدد کرے گی۔دونوں ملکوں کو مذاکرات شروع کرنے کا وقت طے کرلینا چاہیے۔

نارویجین وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت بڑے ملک ہیں اور وہ اس بات کو خود یقینی بنا سکتے ہیں کہ بیرونی مدد کے بغیر اپنے درمیان تناؤ کم کریں۔

ارنا سلبرگ نے کہا کہ اگر ناروے کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں کوئی کردار ادا کرنا ہے تو متعلقہ ممالک کو اس کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے درخواست کرنا ہوگی۔

ناروے نے گزشتہ چند سالوں کے دوران متعدد عالمی تنازعات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جن میں فلسطین اور سری لنکا میں جاری تنازعات بھی شامل ہیں۔

تین روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں۔بھارتی قیادت کے غیرذمہ دارنہ بیانات سے خطےکا امن متاثر ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو بھارتی بیانات کا نوٹس لینا چاہیے۔کوئی جارحانہ کارروائی کی گئی توجواب دینے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈا کر رہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کا ارادہ ہے۔یہ غیر ذمے دارانہ اور افسوس ناک رویہ ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *