پولٹری فارمرز کی شامت، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک کے احکامات جاری

منڈی بہاوالدین(پی پی این)  ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد ممتاز بیگ نے کہا ہے کہ پولٹری فارمرز اپنے پولٹری فارم کو15جنوری 2019تک رجسٹرڈ کروالیں ۔

رجسٹرڈ نہ کروانے والے فارم کو سیل کر دیا جائے گا.ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے کہا کہ پنجاب پولٹری پروڈکشن ایکٹ 2016کے تحت پولٹری فارمز رجسٹرڈ کئے جارہے ہیں۔

جس کے تحت ہر تحصیل کے ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک کو انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے جو کہ بطور انسپکٹر اپنی تحصیل کے ہر پولٹری فارمر کو رجسٹریشن پر عملدرآمد کروانے کے پابند ہیں اور اس سلسلے میں پولٹری فارمرز کو نوٹسز بھی دئیے جا چکے ہیں۔

لہذٰا پولٹری فارمرزاپنے پولٹری فارم کو15جنوری 2019تک رجسٹر ڈکروالیں ۔ رجسٹرڈ نہ کروانے والے فارمز کو سیل کر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *