پھالیہ پولیس کی جانب سے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل چور گینگ سرغنوں سمیت گرفتار

منڈی بہاوالدین(پی پی این) تھانہ پھالیہ پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل چور گینگ سرغنوں سمیت گرفتار کرکے ان سے لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بھی برآمد کرلیا.

ماڈل پولیس اسٹیشن پھالیہ پولیس نے مختلف اضلاع میں ڈکیتیوں کی وارداتیں کرنے والے بین الاضلاعی گینگ بابرو ڈکیت گینگ اور موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث چورگینگ انصرو گینگ کو سرغنوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

بابروگینگ اسلحہ کے زور پر نقدی طلائی زیورات اور موٹرسائیکل چھین لیتے تھے جبکہ انصرو گینگ شہریوں کی موٹرسائیکل چر اتے تھے.

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کے قبضے سے تین موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات نقدی سمیت لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمدکرلیا۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *