محکمہ ایجوکیشن کے افسران سکولوں کے دورے کریں اور صوبائی حکومت کے تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں

منڈی بہاوالدین(پی پی این)  ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے کہا ہے کہ محکمہ ایجوکیشن کے افسران سکولوں کے دورے کرکے تعلیم صوبائی حکومت کے تعلیمی اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ضلع کو تعلیمی ریکنگ میں ٹاپ 5پوزیشن میں لانے کیلئے کوششیں کی جائے۔

ڈی سی آفس میں ضلعی ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہرکاکہناتھاکہ ضلع منڈی بہاﺅالدین ڈویژن میں پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ صوبہ بھر کی تعلیمی درجہ بندی میں بہتر کارکردگی کی وجہ سے 23ویں پوزیشن سے 8ویں پوزیشن پر آگیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ مقررہ اہداف سے بہتر نتائج کیلئے سخت محنت اور لگن سے کام کیا جائے تاکہ یہ ضلع صوبہ بھر میں ٹاپ 5پوزیشن پر آسکے اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر حافظ سلمان تنویر، سی ای او ایجوکیشن رانا محمد اظہر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زچوہدری اورنگزیب،قاضی ظہور احمداور ڈی ڈی اوز سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *