سیداعجازحسین شاہ کی جانب سے اڈہ پاہڑیانوالی میں صدیوں سے قائم گندگی کے بڑے ذخیرے کوتلف کرنے کیلئے بھاری مشینری کےساتھ اٹھایا جارہا ہے

منڈی بہاوالدین سے پی پی این کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین یونین کونسل سیداعجازحسین شاہ خیالی کی جانب سے اڈہ پاہڑیانوالی میں صدیوں سے قائم گندگی کے بڑے ذخیرے کوتلف کرنے کیلئے بھاری مشینری کےساتھ اٹھایا جارہا ہے۔

چیئرمین یونین کونسل سیداعجازحسین شاہ خیالی نے میڈیاکوبتایاکہ کوڑاکرکٹ تلف کرنے کے ساتھ ساتھ نالے کی صفائی بھی کی جائے گی اور اس جگہ کو صاف کرکے تاجران کے دیرینہ مسئلہ کو حل کیا جا ئے گا۔

جس پر انجمن تاجران کے صدرنذیرشیرازاوردیگرنے چئیرمین یونین کونسل سید اعجاز شاہ خیالی کاشکریہ اداکیا،کوڑااٹھانے سے علاقہ کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔

Check Also

مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

منڈی بہاءالدین: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *