چوہدری ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈریزنگ بلاشبہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی،ڈاکٹر عبدالغفور

منڈی بہاوالدین(پی پی این)  مئیر لندن بارو آ ف بارکنگ ڈاکٹر عبدالغفور لک آف کٹھیالہ شیخاں نے کہاہے کہ چیف جسٹس پاکستان چوہدری ثاقب نثار کی جانب سے ڈیم فنڈریزنگ بلاشبہ ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

وہ ٹیلی فون پرمیڈیاکے ساتھ بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ پاکستان جہاں ہم  دیگرمسائل کاشکارہیں وہاں مستقبل میں پانی کی کمی پاکستان  کے لئے بہت بڑاچیلنج ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ لندن میں پاکستان ڈیم فنڈ ریزنگ میں چیف جسٹس کے شانہ بشانہ  رہے اورانکایہ مشن جاری ہے۔انہوں نے پاکستانی قوم سے ڈیم فنڈمیں بڑھ چڑھ کرحصہ ڈالنے کی اپیل کی۔

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *