سعودی عرب صاحب پیغام منفرد ریاست

(پی پی این) کوئی شخص بھی اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتا کہ سعودی حکومت امدادی عمل میں اپنی ایک پہچان بنا چکا ہے۔

سعودی عرب مشرق و مغرب کے ممالک میں قدرتی آفات سے دوچار ممالک اور نادار معاشروں کی مدد میں ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے۔

صحت ، سماجی اور خوراک اداروں کو براہ راست بھی اور بین الاقوامی تنظیموں و اداروں کے توسط سے بھی نقد امدادی سامان فراہم کرتا رہتا ہے۔

سعودی عرب 2بنیادوں پر برادر عرب و مسلم ممالک کی مدد کرتا ہے۔ ایک سبب یہ ہے کہ عربوں اور مسلمانوں کا سعودی عرب پر حق اخوت بنتا ہے۔

یہ حق ادا کرنا سعودی عرب کا فرض ہے۔ دوسرا سبب یہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں برادر مسلم و عرب ممالک کے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کو مستحکم بنانا سعودی عرب اپنے فرائض میں شامل کئے ہوئے ہے۔

ایک بات یہ ہے کہ سعودی عرب نہ صرف یہ کہ مسلم عرب ممالک کی مدد کررہا ہے بلکہ جو ملک بھی قدرتی آفات خانہ، جنگیوں اور مختلف قسم کے بحرانوں سے دوچار ہوتے ہیں۔

سعودی عرب آگے بڑھ کر انکی مدد کرتا ہے۔ سعودی عرب دنیا بھر کو امداد دی جانے والی 10فیصد کا حصہ دار ہے۔

اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق سعودی عرب دنیابھر میں ترقیاتی امداد فراہم کرنے والے 10بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ باقی جو 9ممالک ہیں انکی آمدنی اور سعودی عرب کی آمدنی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *