چیئرمین یونین کونسل چک رائب ناصر عباس تارڑ کے زیر اہتمام کرسمس ڈے کے حوالے سے پروقار تقریب

منڈی بہاوالدین (پی پی این) یونین کونسل چک رائب میں کرسمس کے موقع پرخصوصی تقریب چیئرمین یونین کونسل ناصرعباس تارڑکی صدرات میں منعقدہوئی۔
اس موقع پر ناصر عباس تارڑ نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ،حقوق اور انکے تہوار منانا ان کا بنیادی حقوق میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرسمس ڈے کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کرنا اقلیتوں سے بھائی چارہ اور محبت کا ثبوت ہے اور کہا کہ ہم ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہے۔ ناصر عباس تارڑ کا کہنا تھا وہ نفرتیں جن کا کوئی وجود نہیں ختم کر کے محبت کا پیغام عام کرنا چاہیے اور کہا کہ میرا کام تو محبت بانٹنا ہے۔ چیئرمین یونین کونسل چک رائب ناصر عباس تارڑ کی اقلیتوں سے محبت مسیحی برادری نے خوب سراہا اور کہا کہ ناصر عباس تارڑ جیسی شخصیت اور سوچ کی اس معاشرے کو ضرورت ہے۔

اس موقع پرپادری ذیشان،ولائیت عابد،فیروزمسیح،پرویزمسیح،مطلوب مسیح اوردیگرکاکہناتھاکہ ہم انبیاء اکرام کی تعلیمات کودیکھیں اورخداکی دی گئی تعلیمات پرعمل پیراہوں۔

اورامن دوستی اوراستحکام کوفروغ دیں تاکہ نفرتیں کم ہوسکیں اوربھائی چارے اورامن کاپیغام ہرگھرتک پہنچ سکے،ان کاکہناتھاکہ خداوندکی پیدائش کے دن آکرفرشتوں نے نویددی تھی،اس دن کواگرہم علمی طورپراپنی زندگی میں لیں گے توخداوندکی رحمت ہم پرنازل ہوگی۔

اس موقع پر شرکاء نے کرسمس کی مناسبت سے مسیحی برادری کے ساتھ مککرکرسمس کیک کاٹا۔

ان کامذیدکہناتھاکہ کرسمس خوشیاں بانٹنے اور ایک دوسرے سے پیار و محبت کادرس دیں۔ کرسمس تہوار کی خوشی کے موقع پرچیئرمین ناصرعباس تارڑاوردیگرممبران یونین کونسل نے تمام مسیحی برادری کو دلی مبارکباد بھی پیش کی۔

 

 

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *