سارہ علی خان شوٹنگ کے دوران پرفارمنس میں ناکام رہیں

ممبئی (پی پی این) سارہ علی خان شوٹنگ کے دوران پرفارمنس میں ناکام رہیں اور ہدایت کار روہت شیٹھی کیلئے درد سر بنی رہیں۔

تاہم انھوں نے سارہ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ گانے میں رنویر اور سارہ کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔

روہت شیٹھی نے انکشاف کیا کہ انہیں لڑکی آنکھ مارے گانے کی شوٹنگ کو متعدد بار روکنا پڑا، کیوں کہ سارہ علی خان مکمل طور پر تیار نہیں تھیں۔

روہت شیٹھی کا کہنا تھا کہ سارہ علی خان کو ٹھیک طرح سے آنکھ مارنا بھی نہیں آتی تھی، اس لیے انہیں بار بار گانے کی شوٹنگ کو روک کر اداکارہ کو تیار کرنا اور آنکھ مارنا سکھانا پڑا۔

انہوں نے سارہ کی تعریف بھی کی اور کہا کہ گانے میں رنویر اور سارہ کی کیمسٹری کو بہت پسند کیا گیا۔

اس سے پہلے روہت نے کہا تھا کہ سارہ علی خان مصالحہ فلموں کیلئے ہی بنی ہیں۔ روہت نے سارہ علی خان کیلئے یہ بات اس وقت کہی تھی جب انہیں رنویر سنگھ کیساتھ سمبا میں کاسٹ کیا گیا۔

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *