ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے

میلبورن(پی پی این)  بھارتی کپتان ویرات کوہلی ایک بار پھر کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلیا سے تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز انھوں نے آسانی سے 74 رنز بنائے مگر پھر مچل اسٹارک کی گیند کو سنگل کیلیے ہک کرنے کے بعد کمر میں تکلیف شروع ہوگئی، انھوں نے ڈریسنگ روم کی جانب اشارہ کرکے فزیو پیٹرک کو بلایا جنھوں نے وکٹ پر ٹریٹمنٹ کی، مگر وہ مزید 7 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

کوہلی اس سے قبل بھی اس تکلیف کا شکار رہ چکے ہیں۔ بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کہا کہ کوہلی کی انجری سنگین نوعیت کی نہیں ہے۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *