مانی کے دور میں شہریارکوپاک بھارت سیریزکی امید نظر آنے لگی

لاہور(پی سی بی چیئرمین احسان مانی کی موجودگی میں شہریار خان کو پاک بھارت سیریز کی امید نظر آنے لگی۔

سابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سابق صدر بورڈ کی کمان سنبھالنے کیلیے بہترین انتخاب ہی ایم ڈی وسیم خان کیلیے سب سے بڑا چیلنج پرانے چہروں کو تبدیلی کیلیے آمادہ کرنا ہوگا، بورڈ آف گورنرزکو قانونی چارہ جوئی کی جانب نجم سیٹھی نے دھکیلا۔

شہریار خان نے کہا کہ احسان مانی کے چیئرمین پی سی بی بننے سے پاک بھارت سیریز کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔

امید ہے کہ معاملات میں بہتری آئے گی، آئی سی سی کے سابق صدر مانی بورڈ کی کمان سنبھالنے کیلیے بہترین انتخاب ہیں،وہ اپنے تجربے اور دیانتداری کے ساتھ پاکستان کرکٹ کو پیشہ ورانہ انداز میں بلندیوں کی جانب لے کر جا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایم ڈی وسیم خان سے چند سال قبل لیسٹر میں ملاقات ہوئی تھی، وہ ایک متاثرکن شخصیت کے مالک اور اس عہدے سے انصاف کرنے کی بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں سدھار لانا ان کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے،اس ضمن میں ان کیلیے سب سے بڑا چیلنج پرانے چہروں کو قائل کرنا ہوگا کہ تبدیلی کا عمل بہتری کیلیے ہے۔شہریار خان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلیے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو بلانے کے بجائے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانا زیادہ بہتر ہوگا۔

 

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *