افغانستان میں اتحادی افواج کا فضائی حملہ، داعش کا ترجمان ہلاک

کابل(پی پی این) افغانستان میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں داعش کا ترجمان صل عزیز اعظم ہلاک ہوگیا۔

اتحادی افواج کی جانب سے فضائی حملہ افغان مشرقی صوبے ننگرہار میں کیا گیا جس کے نتیجے میں عسکریت پسند تنظیم داعش کا ترجمان صل عزیز اعظم ہلاک ہوا۔

صل عزیز عراق اور شام میں بحیثیت داعش کا ترجمان کام کرتا تھا، اس دہشت گرد گروہ میں اسے مرکزی رہنماؤں کی حیثیت بھی حاصل تھی۔

حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد عام لوگوں کو ہائی پروفائل حملوں کے لیے داعش میں بھرتی کرتا تھا، اور متعدد عام شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

دوسری جانب داعش نے اب تک صل عزیز کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی، جبکہ صوبہ ننگرہار میں داعش اور طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیے جاچکے ہیں، جس کے باعث اب تک سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور کئ سو زخمی ہوچکے ہیں۔

دو روز قبل افغانستان میں سرکاری عمارت پر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

بعد ازاں سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

مذکورہ دہشت گرد حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور دونوں فریقین کی جانب سے مثبت تاثر سامنے آرہا ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *