پیرو میں مسافر بس کھائی میں جاگری، 8 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

لیما(پی پی این) امریکا کے جنوب میں واقع ملک پیرو میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

پیرو کے دارالحکومت لیما میں مسافر بس اچانک کھائی میں جاگری جس کے باعث آٹھ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ لیما کے بالائی پہاڑی علاقے میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں گری۔

حادثے میں آٹھ مسافر موقع پر ہلاک جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کیں، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور نیند میں تھا جس کے باعث بس بےقابو ہوئی، بس میں تقریباً 55 مسافر سوار تھے جو انڈیان شہر سے مقررہ مقام کی طرف رواں دواں تھے۔

پیرو میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے، خصوصی طور پر لیما کے پہاڑی علاقوں میں چلی گاڑیاں اکثر حادثات کا شکار ہوجاتی ہیں۔

گذشتہ ہفتے نیپال میں فیلڈ ٹرپ سے واپس آنے والی اسکول بس کھائی میں جاگری تھی، حادثے میں طلبا اور اساتذہ سمیت 23 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا کی عمریں 16 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *