سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کردیں

الریاض(پی پی این)  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کردیں۔

سعودی شاہی محل سے جاری بیان کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزنے کابینہ میں بڑے پیمانے پرتبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر خارجہ عادل الجبیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ان کی جگہ وزیرخزانہ ابراہیم ال اصاف  کو وزیرخارجہ مقررکردیا گیا ہے جب کہ عادل الجبیر کو وزارت خارجہ میں مشیر مقررکیا گیا ہے۔

شہزادہ عبداللہ کونیشنل گارڈز کا سربراہ ،  جنرل خالد بن کرار کو سکیورٹی چیف جبکہ مساعد ال عبان کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کا عہدہ دیا گیا ہے جب کہ ترکی الشبانہ وزیراطلاعات اور حمد آل الشیخ کو وزیر تعلیم  کا عہدہ دیا گیا ہے۔

عسیر کے گورنر فیصل بن خالد کو سبک دوش کر کے ان کی جگہ ترکی بن طلال کو نیا گورنر مقررکیا گیا ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *