پیشگی رقم کی ادائیگی سے بھٹہ خشت مزدوروں سے جبری مشقت لینا قانوناََ جرم

منڈی بہاوالدین (پی پی این) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس محمد اشرف نے کہا ہے کہ چائلڈ لیبر اور مقررہ اجرت سے کم اجرت دینے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔پیشگی رقم کی ادائیگی سے بھٹہ خشت مزدوروں سے جبری مشقت لینا قانوناََ جرم ہے۔

محکمہ لیبر کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ثاقب حیات ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرغلام جیلانی ،سوشل سکیورٹی آفیسر، ڈسٹرکٹ آفیسر خدمت کارڈ، رانا آصف منیر ،بھٹہ مزدوروں کے جنرل سیکرٹری، بھٹہ مزدوروں کے نمائندے ممتاز شاہین اور دیگرز نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر نے بتایا کہ746بھٹہ خاندانوں کو خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ 640بھٹہ خاندانوں کو نیا ڈیٹا بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔۔ ویجز کے 33کیسز مکمل کر کے 9لاکھ روپے ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

 

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *