انسانی اسمگلروں نے مطلوبہ رقم نہ دینے پر ترکی میں نوجوان کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ دیں

منڈی بہاوالدین(پی پی این) انسانی اسمگلروں نے مطلوبہ رقم نہ دینے پر ترکی میں نوجوان کے ہاتھ کی انگلیاں کاٹ کر ویرانے میں پھینک دیا۔نوجوان پاکستان پہنچ گیا۔ انصاف کیلئے دربدر ۔

منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقے رکن کا رہائشی نوجوان مظہر اقبال چار ماہ قبل انسانی سمگلر کو ڈھائی لاکھ روپے دیکر بغیر کاغذات کے غیر قانونی طریقے سے ترکی پہنچ گیا۔

جہاں اسے ترکی پہنچ کر اسمگلر کے ساتھیوں نے مزید رقم کا تقاضا کیااور مزید پیسے نہ دینے پر ایک ماہ تک تشدد کانشانہ بنایا۔

اسکے دائیں ہاتھ کی انگلیاں کاٹ کر ویرانے میں چھوڑ دیا۔متاثرہ نوجوان اپنے گھر پہنچ گیا۔ انسانی اسمگلر کاتعلق بھی نواحی گاوں رکن سے ہے،مظہر اقبال نے اعلی حکام سے انسانی اسمگلر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *