تاپسی پنو کا مزاحیہ جواب ایک ہی دن میں گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

(پی پی این) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔

ہوا کچھ یوں کہ دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔

ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے۔

اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیا، لیکن اس کے بعد لفظ سیریبر کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔

جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئیٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں۔

کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے۔

یہاں بتاتے چلیں کہ سیریبرم انسانی دماغ کا سب سے بڑا حصہ ہوتا ہے، جو ہمارے شعور سے متعلق کاموں مثلاً جذبات، سوچ، یادداشت، جواز وغیرہ کو کنٹرول کرتا ہے۔

فی الوقت تاپسی پنو فلم مشن منگل کی عکس بندی میں مصروف ہیں،جس میں ان کے ساتھ اکشے کمار، ودیا بالن، سوناکشی سنہا مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *