بھارتی حکومت کا مقبوضہ کشمیر میں 6 ماہ کیلیے صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ

نیو دہلی(پی پی این) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نےماہ کیلیے صدارتی راج نافذ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کر روکنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی۔کشمیریوں کا جذبہ آزادی مدہم  کرنے کیلئے بھارتی حکومت کا ہر حربہ الٹ پڑگیا۔

گورنر راج بھی کشمیریوں کے حوصلوں کو پست نہ کرسکا تو مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت نے6  ماہ کیلیے صدارتی راج نافذ  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی حکومت نے گورنر مقبوضہ کشمیر ستیا پال ملک کی سفارشات منظور کرنے کے بعد صدارتی راج کے نفاذ کا فیصلہ کیا جس کے بعد کل سے مقبوضہ وادی میں 6 ماہ تک کے لیے صدارتی راج نافذ رہے گا۔

Check Also

ٹیم میک گرین پاکستان کا میانوال رانجھا میں پڑاؤ

ٹیم میک گرین پاکستان منڈی بہاوالدین کے نوجوانوں نے آج گورنمنٹ پبلک اسلامیہ ہائی سکول …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *