سدھو کو تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑ گیا

نئی دہلی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ پاکستان کے بعدمسلسل انتہاپسندوں کے نشانے پرہیں‌ ، تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پرسدھو کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی۔

بھارت میں انتہاپسندی تمام حدیں پارکرگئی، جاسوس کبوترکے بعداب حنوط شدہ پرندہ بھی انتہاپسندوں کے لئے مسئلہ بن گیا، دورہ پاکستان کے بعدسے مسلسل پاکستان دشمنوں کے تعصب کا سامنا کرتے نوجوت سنگھ سدھوکوحنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑگیا۔

حنوط شدہ پرندہ سدھوکوپاکستان میں تحفے کے طورپردیا گیا تھا، جس کے خلاف شہری نے شکایت درج کرادی ہے،شکایت میں سدھوکا حنوط شدہ پرندہ رکھنے کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ سدھوکونشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل ایک انتہاپسند ہندوتنظیم نوجوت سنگھ سدھو کا سرلانے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

انتہا پسند تنظیم ہندو یووا کے صدر ترون سنگھ سدھو کو غدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا ” اگر سدھو آگرہ آئے تو میں ان کے ٹکڑے ٹکڑے کردوں گا، سدھو کو پاکستان جانا چاہیے ، ہم اسے ہندوستان میں نہیں رہنے دیں گے۔

نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کرتار پورراہداری تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ جب بھی کرتارپورصاحب کی تاریخ لکھی جائےگی عمران خان پہلانام لکھاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ ہوتے ہیں جو تاریخ بناتے ہیں، عمران خان ان میں سے ہے، اس مرتبہ پاک دھرتی سے مٹی بھی لے کر جاؤں گا، پاکستان جیوے سارا آسمان جیوے میرا یار دلدار عمران خان جیوے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *