منڈی بہاؤالدین:حاجی امتیازاحمدچوہدری نے سکول محلہ کی گلیوں کوبجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں سے نجات دلوادی

منڈی بہاؤالدین(پی پی ین ) منڈی بہاؤالدین میں ممبرقومی اسمبلی حاجی امتیازاحمدچوہدری نے سکول محلہ کی گلیوں کوبجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں سے نجات دلوادی۔

منڈی بہاؤالدین سے پی پی این کی رپورٹ کے مطابق ممبرقومی اسمبلی حاجی امتیازاحمدچوہدری نے سکول محلہ کی گلیوں کوبجلی کی لٹکتی ہوئی ننگی تاروں سے نجات دلوادی۔
یہ بات حاجی عمر فاروق قریشی اورمحمد عثمان قریشی نے بتائی انہوں نے کہاکہ انکی درخواست پر ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد نے فوری نوٹس لیااورہمارے سکول محلہ کی گلیوں میں فور کول تار لگانے کاکام شروع کروادیاہے جسکی وجہ سے آئے روزکرنٹ لگنے کے واقعات کاخاتمہ ہوجائے گااورمحلہ سے گزرنے والے لوگ محفوظ رہ سکیں گے اس موقع پر پومی قریشی اوردیگراہل محلہ نے شکریہ اداکیا۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *