کیاقطرینہ کے دل میں بھی شادی کی امنگیں جاگی ہیں؟

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) پرینکا چوپڑا اور نک جوناس کی شادی کئی وجوہات کی بنا پر خبروں میں رہی۔ ایک تو دونوں اپنی اپنی انڈسٹری کی بڑی شخصیات ہیں۔

دوسرے پرینکا کی شادی کا جوڑا اور ان کا گھونگھٹ یا نقاب، اور تیسرے نیویارک کے ایک میگزین میں اس شادی پر بیہودہ تبصرہ جس میں بڑے ہتک آمیز انداز میں پرینکا کو شکاری اور نِک جونز کو میمنہ قرار دیا گیا تھا۔

جب سوشل میڈیا پر اس تحریر پر لعن طعن ہوئی اور لوگوں نے میگزین کو آڑے ہاتھوں لیا تو ادارے نے معافی مانگتے ہوئے مضمون ہٹا لیا۔

بالی وڈ میں بھی کچھ لوگوں نے اس پر سخت ناراضی ظاہر کی جو بالکل جائز تھی۔ شادی دو لوگوں کا ذاتی معاملہ ہوتا ہے اس میں مذہب، ذات، رنگ، نسل یا پھر عمر کا فرق صرف ان دونوں کے لیے ہی معنی رکھتا ہے جو اس بندھن میں بندھنے جا رہے ہوں۔

ویسے اس بارے میں پرینکا کا ردِ عمل بہت نارمل تھا۔ ان کہنا تھا: ‘میں اس بارے میں کچھ کہنا فضول سمجھتی ہوں کیونکہ میں اس وقت میں بہت خوش ہوں اور ایسی باتوں سے میری خوشیوں میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

بہر حال بہت سے لوگوں نے اس مضمون پر ناراضی ظاہر کی لیکن سب سے پہلے ملائکہ اروڑہ کے خاص دوست ارجن کپور سامنے آئے اور کیوں نہ آتے وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آج پرینکا کی باری تھی کل ان کی بھی ہو سکتی ہے!

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *