کشتی الٹنے سے سمندری لہروں میں لاپتہ خاتون کو 2 روز بعد بچالیا گیا

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) چلی کے علاقے کیپ ہارن کے سمندر میں گولڈن گلوب ریس کے دوران کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والی برطانوی خاتون کشی ران سوسی گوڈال کو 40 ہزار ٹن وزنی کارگو جہاز نے آندھی کی صورت حال سے بچالیا۔

40 ہزار ٹن سمندری جہاز کی 119 میٹر کرین کے ذریعے گوڈال کو بچالیا گیا۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ کشتی راں گوڈال عالمی ریس کےدوران کشتی الٹنے سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور ان کی کشتی سے بادبان بھی گر گیا تھا۔

چلی کی میری ٹایم ریسکیو کوآرڈی نیشن سینٹر کی جانب سے جاری ٹویٹ میں ان کی تصویر کے ساتھ یہ پیغام دیا گیا تھا کہ ایم آر سی سی چلی سے 3 دنوں تک رابطوں کے بعد آج برطانی کشتی ران سوسی گوڈال کو بچالیا گیا۔

ریس میں شامل کم عمر ترین گوڈال کا کہنا تھا کہ ریسکیو مشن سے قبل سمندر کی لہریں 3 سے 4 میٹر معمول سے بلند تھیں۔

گوڈال کو سمندری جہاز کے کرین کے ذریعے بچالیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

گولڈن گلوب ریس کے بانی اور منتظم ڈون مکلنٹیئر نے مشن سے قبل ہی اعتراف کیا تھا کہ یہ معاملہ نازک ہوسکتا ہے۔

گوڈال ریس میں چوتھی پوزیشن پر تھی لیکن ان کی کشتی ریس کے دوران ہی آٹومیٹک اسٹیئرنگ سسٹم کی ناکامی کے باعث الٹ گئی اور رابطے سے باہر ہوگئی۔

ان کی جانب سے خطرے دی گئی گھنٹی پہلی مرتبہ فال ماؤتھ کوسٹ گارڈ کو موصول ہوئی۔

 

Check Also

مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدام انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی پر ضرب ہے

عالمی کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *