نیوزی لینڈنے پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر49سال بعدمات دے دی

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 123رنز سے شکست دے کر پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر 49سال بعد مات دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے کین ولیمسن اور ہنری نکولس کی سنچری کی بدولت اپنی دوسری اننگز 353 رنز سات کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو فتح کے لیے 280رنز کا ہدف دیا۔

280 رنز کے ہدف کے تعاقب پاکستانی بیٹنگ لائن بدترین ناکامی سے دوچار ہوئی اور پوری ٹیم 156رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ نے 123رنز سے فتح حاصل کر کے سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔میچ اور سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی مایوس نظر آ رہے ہیں۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *