اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار 12 لاکھ بیرل یومیہ کم کرنے پر اتفاق

ویانا(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)  پیٹرول برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے اراکین اور تیل پیدا کرنے والے دیگر 10 ممالک نے تیل کی پیداوار 12 لاکھ بیرل یومیہ کم کرنے پر اتفاق کر لیا۔

اے ایف پی کے مطابق ویانا میں اوپیک ممالک کے توانائی وزرا کے دو روزہ اجلاس میں تیل کی پیداوار کم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا، جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

عراق کے وزیر توانائی ثمر عباس الغادبان نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم مجموعی طور پر تیل کی یومیہ پیداوار 12 لاکھ بیرل کم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت اوپیک کے 14 رکن ممالک تیل کی پیداوار میں یومیہ 8 لاکھ بیرل جبکہ روس سمیت دیگر 10 پارٹنرز یومیہ 4 لاکھ بیرل کمی لائیں گے۔

اوپیک اور اس کے پارٹنرز نے، جو تیل کی عالمی پیداوار کا تقریباً نصف حصہ پیدا کرتے ہیں، اتفاق کیا کہ مارکیٹ میں تیل کی فراوانی سے اس کی قیمتوں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران 30 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

تاہم ایران اس معاہدے کا حصہ نہیں ہے جس نے پیداوار میں کمی سے استثنیٰ مانگا تھا، تاکہ وہ امریکا کی جانب سے اس کے توانائی کے شعبے پر عائد پابندیوں کا مقابلہ کر سکے۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر تیل بیجان نامدار کا کہنا تھا کہ ‘ایران کو باضابطہ طور پر اس معاہدے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

تیلی کی پیداوار میں کمی کی رپورٹس سامنے آنے کے بعد یورپ کے بینچ مارک برینٹ کروڈ کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *