وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور کابینہ گزشتہ اجلاس میں کیےگئے فیصلوں کی عملداری کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ گزشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرےگی۔

 اجلاس کے دوران گلگت بلتستان میں اصلاحات اور عبوری صوبے کا درجہ دیئے جانے کا امکان ہے اور وزیر برائے امور کشمیر اور وزیر قانون اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔

اجلاس کے دوران گیس کی صنعتوں کو سپلائی اور اکنامک افئیرز ڈویژن سے متعلقہ ڈویژنوں میں معاملات کی منتقلی کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹی کی تشکیل نو کی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم اتھارٹی کی تعیناتی بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس کے دوران نجی فضائی کمپنی کے لائسنس میں توسیع اور پاکستان اکادمی ادیبات کے ڈپٹی سیکرٹری کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

پاکستان اور کینیڈا کی انسداد منشیات فورس کے درمیان معاہدے اور لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبران کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

عالمی انسداد کرپشن دن کے موقع پر 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ کابینہ دستاویزات کی رازداری سے متعلق اقدامات کا معاملہ بھی زیرغور لایا جائے گا۔

Check Also

منور شہزاد تارڑ کی جانب سے دوست احباب کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام،سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی شرکت

پیرس (پی پی این) پیرس میں سیاسی و سماجی شخصیت ناصر عباس تارڑ کی افطار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے