موٹاپے اور توند سے نجات کیلئے مزیدار مشروبات اور ورزش کو اپنا معمول بنائیں

اسلام آباد (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں تو ورزش اور متوازن غذا کو معمول بنانے کے ساتھ ساتھ ایک مشروب کو آزما کر بھی دیکھیں جو کہ دنوں میں توند کی چربی گھلانے میں مدد دے سکتا ہے۔
اور وہ ہے لیموں کا عرق۔ لیموں کا عرق جسم کی اندرونی صفائی میں مدد دیتا ہے جبکہ جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتا اور نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے۔
موٹاپے سے نجات کے لیے کب اس مشروب کو پینا چاہئے؟ ایک گلاس لیموں پانی صبح نہار منہ، ایک گلاس چٹکی بھر نمک ملاکر ورزش کے دوران جبکہ ایک گلاس دوپہر اور رات کے کھانے سے آدھا گھنٹہ پہلے۔
یہ مشروب کیسے بنائیں؟ ایک لیموں اور ایک گلاس پانی لیں، پانی کو گرم کرلیں اور پھر لیموں نچوڑ کر عرق اس میں شامل کرکے اچھی طرح چمچ سے ہلالیں۔
دیگر مشروبات لیموں اور شہد : ایک کپ گرم پانی، ایک لیموں اور ایک چائے کا چمچ شہد لیں، لیموں کا عرق پانی میں شامل کریں اور اس کے بعد شہد کا اضافہ کرکے چمچ سے اچھی طرح ہلائیں، اس مشروب کو نہار منہ پی لیں۔
لیموں کی طرح شہد بھی جسمانی وزن میں کمی میں مدد دیتا ہے، نہار منہ شہد کو پینا جسمانی توانائی بڑھا دیتا ہے اور دن بھر متحرک رہنے میں مدد ملتی ہے، جتنا زیادہ جسمانی طور پر متحرک ہوں گے اتنا ہی جسمانی وزن بھی کم ہوگا۔ لیموں اور دارچینی: دار چینی نقصان دہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے جبکہ لیموں کے فوائد تو اوپر درج ہوچکے ہیں۔

Check Also

افطار کے وقت ہی رات کا کھانا کھاتے ہیں؟تو سنگاپورین رائس بنالیں

رمضان میں افراد کے دوران بہت سے افراد سموسے پکوڑوں جیسی ڈشز کھانا پسند کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *