سردیوں میں خشک جلد سے نجات پانے کے لئے آسان نسخہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی جلد کی خشکی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے بعض حالات میں جلد پر پپڑیاں سی بھی جمنے لگتی ہیں, خاص کر خشک جلد والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
جس کا نتیجہ مہنگے ترین موئسچرائزر، کریم اورلوشن کی صورت میں نکلتا ہے لیکن وہ بھی بعض حالات میں وقتی اثر انگیز ثابت ہوتے ہیں۔ ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہم آپ کو آسان سا نسخہ بتا رہے ہیں جس سے سردیوں میں بھی آپ کی جلد نرم و ملائم رہے گی اور آپ کی جیب پر پر غیر ضروری بوجھ بھی نہیں پڑے گا۔
زیتون کے تیل کا استعمال منفرد اور اہم خصوصیات کے حامل زیتون کے تیل کے بیش بہا فائدے ہیں، اسے نہ صرف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے بلکہ درد کی شکایت میں اس کا مساج بھی آرام پہنچاتا ہے۔
لیکن یہاں ہم نرم و ملائم اور چمکدار جلد کے حصول کے لیے اس تیل کے استعمال کے بارے میں بتا رہے ہیں، اس کے لیے آپ کو صرف ایک سے 2 چائے کے چمچ زیتون کے تیل کی ضرورت پڑے گی۔
  نزلے زکام سے پاک سردیاں یقینی بنائیں قدرتی طریقوں سے رات میں سونے سے قبل ہلکے سے نیم گرم زیتون کے تیل سے روزانہ اپنے چہرے اور ہاتھ پیروں پر مساج کرنے کی عادت بنالیں آپ کی سردیاں جلد کی خشکی کے مسائل کے بغیر آرام سے گزر جائیں گی۔
اس کے علاوہ آپ نہانے سے قبل زیتون کے تیل سے کمر اور جسم کے دیگر حصوں کا مساج بھی کرسکتے ہیں جس سے نہ صرف خون کی روانی بہتر ہوگی بلکہ سردیوں میں جلد کی نمی بھی برقرار رہے گی۔

Check Also

افطار کے وقت ہی رات کا کھانا کھاتے ہیں؟تو سنگاپورین رائس بنالیں

رمضان میں افراد کے دوران بہت سے افراد سموسے پکوڑوں جیسی ڈشز کھانا پسند کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *