دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی: فیصل واوڈا

کراچی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہےکہ  ملک میں بلیک مارکیٹ موجود ہے جس کو کنٹرول کرنے میں وقت لگے اور دو سے تین دن میں ڈالر کی قدر کم ہو جائے گی۔

کراچی میں آئیڈیاز نمائش میں شرکت کے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کی۔

گورنر سندھ کی گفتگو

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ آئیڈیاز نمائش پر پوری دنیا کی نگاہیں تھیں، آئیڈیاز بہت بڑا ایونٹ تھا جو اچھے طریقے سے مکمل ہوا۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ ہاؤسنگ اسکیم کا اعلان ہوچکا، سکھر میں ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے، ہاؤسنگ اسکیم مرحلہ وار کراچی پہنچے گی، وزیراعلیٰ سندھ سے رابطے میں ہوں، سندھ حکومت کے منصوبوں میں ساتھ مل کر چلنے میں کیا برائی ہے، سندھ حکومت اور وفاق منصوبے میں ساتھ چلیں گے تو منصوبےجلد مکمل ہوں گے، وزیراعلیٰ کچھ چیزیں سمجھ نہیں پارہے۔

گورنر سندھ کا وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایماندار اور دلیر شخص قائداعظم کے بعد اب آیا ہے۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *