وزیر سیاحت فدا حسین کا ایئرپورٹ عملے سے بدتمیزی:تحریری معافی نامہ کا حکم

اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان نے گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے عملے سے بدتمیزی کرنے کے معاملے پر تحریری معافی نامہ جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

 خراب موسم کے باعث پرواز منسوخ ہونے پر گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا حسین نے گذشتہ دنوں اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاجاً اپنی جیکٹ جلائی تھی اور پی آئی اے حکام کے ساتھ بدتمیزی بھی کی تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 16 نومبر کو چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا، تاہم 17 نومبر کو ہونے والی گذشتہ سماعت پر صوبائی وزیر فدا حسین کی عدم موجودگی کی بناء پر سماعت ملتوی کردی گئی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے آج ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *