جمہوریت کو کمزور رکھنے والی سوچ سے لڑائی ہے: آصف زرداری 

کراچی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)  سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہےکہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

پیپلزپارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر اپنے پیغام پر آصف زرداری نے کہا کہ 1973 کے آئین کو بحال کرکے شہید محترمہ کے مشن کی تکمیل کی، شہید بھٹو اور محترمہ شہید کا فلفسہ مشعل راہ ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے پر ثابت قدم ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہر طرح کی شدت پسندی کی مزاحمت کریں گے، استحصالی قوتوں کی شکست تک جدوجہد جاری رہے گی، پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اس سوچ سے لڑائی ہے جو جمہوریت کو کمزور رکھنا چاہتی ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے صوبوں کو خودمختاری دی۔

 

Check Also

میئر کراچی وسیم اختر کرپٹ ہیں: فیصل واوڈا اپنے مؤقف پر ڈٹ گئے

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے ایک بار پھر میئر کراچی کو آڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *