سیلویسٹر اسٹالون کا مقبول فلم سیریز ’’راکی‘‘ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

نیویارک (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کے معروف اداکار سیلویسٹر اسٹالون نے اپنی مقبول فلم سیریز ’’راکی‘‘ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

42 سال پہلے سلویسٹر اسٹالون راکی بالبوا کے کردار سے شہرت حاصل کی تھی اور انہوں نے اس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے

گزشتہ ہفتے راکی سیریز کی اسپن آف فلم کرِیڈ ریلیز ہوئی تھی اور گزشتہ شب ایک انسٹاگرام ویڈیو میں ہولی وڈ اداکار نے اعلان کیا۔ ‘یہ ممکنہ طور پر آخری بار ہے۔

راکی سیریز کی 6 فلمیں، 2 اسپن آف فلمیں، درجن بھر سے زائد باکسنگ فائٹس اور آن اسکرین کینسر سے جنگ کے بعد اب کرِیڈسیریز سلویسٹر اسٹالون کے بغیر بنیں گی۔

انہوں نے کہاکہ میرا خیال تھا کہ 2006 میں راکی کا کام ختم ہوگیا (اس وقت راکی بالبوا ریلیز ہوئی تھی)، میں اس سے بہت خوش تھا، مگر پھر اچانک اس نوجوان نے خود کو پیش کیا (کرِیڈ اسٹار مائیکل بی جورڈن) اور پوری کہانی بدل گئی۔

اب یہ نئی نسل کے پاس چلا گیا جس کے نئے مسائل اور نئے ایڈونچر ہیں۔اگر کرِیڈ سیریز کی دونوں فلمیوں میں مائیکل بی جورڈن ایڈونس کرِیڈ کی شکل میں مرکزی کردار میں نظر آئے ہیں مگر راکی اب بھی اس فرنچائز کا دل ہے۔

سلویسٹر اسٹالون نے دونوں فلموں میں کرِیڈ کے استاد کا اہم کردار ادا کیا۔مگر اب اداکار کا کہنا ہے ‘ میری کہانی پرانی ہوگئی، اب نئی دنیا ہے جو کہ اس نسل کے ناظرین کے لیے کھولی جانی چاہئے۔

 

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *