اسرائیل نے اہم اسلامی عرب ملک پر حملہ کر دیا

اسلام آباد(پپی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل نے اہم اسلامی ملک پر حملہ کر دیا، شام کے متعدد علاقوں پر صیہونی فضائیہ کی بمباری۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل کی فضائیہ نے شام کے علاقوں پر بمباری کی ہے اور دارالحکومت دمشق کے مضافات اور جنوبی صوبے پر کئی میزائل فائر کئے۔

سرائیلی طیاروں نے دمشق گورنریٹ کے قصبے کسوہ کونشانہ بنایا جہاں کئی ویئر ہاوسز، ریسرچ سینٹرز اور حزب اللہ و پاسداران انقلاب ایران کے اڈے قائم ہیں۔شام کے جنوبی صوبے القنیطہ کے علاقوں پر بھی اسرائیلی افواج کی جانب سے کئی میزائل داغے گئے۔

شامی فوج کےمطابق تمام میزائل فضامیں ناکارہ بنا دیے گئے۔شام کی سرکاری خبر ایجنسی نے بھی اسرائیلی فضائیہ کے میزائلوں کو فضا میں ناکارہ بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *