‘افغانستان امریکی فوجیوں کیلئے قبرستان بن گیا‘

 

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سیاسی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام رہی اور اس کے نتیجے میں جنگ زدہ ملک امریکی فوجیوں کا ہی ’قبرستان‘ بن گیا۔

لاس اینجلس سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے سابق اسٹاف ممبر روڈنے مارٹن نے کہا کہ ’افغانستان پہلے برطانوی فوجیوں، اس کے بعد سویت یونین اور اب امریکی فوجیوں کا قبرستان بن چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نے برطانیہ اور سویت یونین کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔

افغانستان کئی دہائیوں سے ’سلطتنوں کا قبرستان‘ کہلایا جاتا ہے۔ گزشتہ دو صدیوں میں برطانیہ اور سویت یونین نے افغانستان پر چڑھائی کی لیکن مکمل اور پائیدار کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

گزشتہ سال طالبان نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ وہ افغانستان کو ’امریکی سلطنت کے لیے 21 ویں صدی کا قبرستان‘ میں بدل دیں گے۔

 

 

 

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *