امریکی تاریخ کا بدترین سیریل کلر، 90 خواتین کے قتل کا اعتراف

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) قتل کے جرم میں امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے مجرم نے لگ بھگ چار دہائیوں میں 90 خواتین کو قتل کرنےکا اعتراف کر لیا۔

ایف بی آئی کے مطابق 78 سالہ سیمول لیٹل نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اس نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں تقریباً 90 خواتین کو قتل کیا۔

تبلیغ کے لیے جانے والے امریکی شہری کو جنگلی قبیلے نے قتل کردیاواضح رہے کہ سیمول لیٹل پر 3 خواتین کے قتل کا جرم ثابت ہو چکا ہے اور وہ ٹیکساس کی جیل میں قید ہے۔

سیمول لیٹل کا اعتراف امریکی تاریخ میں بدترین سیریل کلر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

سیمول لیٹل کے اعتراف کے بعد ایف بی آئی نے تحقیقات کاروں کو 16ریاست کے 36 شہروں میں تفتیش کے لیے روانہ کردیا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ امریکی شہری پر 2014 میں کیلیفورنیا میں 3 قتل کا جرم ثابت ہوا تھا۔

اس ضمن میں ایف بی آئی کے کرائم تجزیہ کار کیوین فٹزیمن نے کہا کہ ’مذکورہ کیس میں سب بڑا سبق معلومات کا تبادلہ ہے‘۔

 

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *