وزیراعلیٰ سندھ یا پی پی کو ساڑھے 14 لاکھ جمع کرانے کا حکم

اسلام آباد(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)  سپریم کورٹ نے سرکاری اشتہارات میں تصاویر چھپوانے پر وزیراعلیٰ سندھ یا پیپلزپارٹی کو 10 دن میں ساڑھے 14 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں سرکاری اشتہارات میں تصویر چھپوانے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ یا پیپلزپارٹی کو 10 دن میں ساڑھے 14 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔

عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 اشتہارات میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی تصویر چھپنے پر پیر تک جواب طلب کرلیا۔

دورانِ سماعت خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے سیکریٹری نے 10 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے سیکریٹری اطلاعات سے مکالمہ کیا کہ کیوں نا آپ کی تنخواہ سے 30 ہزار روپے کٹوائے جائیں؟ سرکاری افسر بن کر سیاسی لوگوں کاجائز و ناجائز دفاع کرتے ہیں، ایسے افسران سے ہمیں کوئی ہمدردی نہیں۔

Check Also

اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان کے اسرائیل سے تعلقات قائم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *