بالوں کی خوب صورتی کے لئےکیلے سے تیار کردہ 5 ہیئر ماسک

اسلام آباد (پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ ان لوگوں میں سے ہیں جو مہنگے اور کیمیکلز سے تیار کردہ پروڈکٹس کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں سے اپنے بالوں کا خیال رکھنا چاہتے ہیں؟
تو یقیناً یہاں دیے گئے ماسک سے آپ کو خوب مدد ملے گی۔ ہم بہت وقت اور پیسا اپنے بالوں پر خرچ کرتے ہیں۔ لیکن پھر بھی بالوں پر وہ نتائج سامنے نہیں آتے، لیکن ہمارے کچن میں ایک ایسا اجزاء موجود ہے جو آپ کے بالوں کو بالکل ویسا بنا سکتا ہے جیسا آپ چاہتے ہیں۔
 وہ اجزاء ہے کیلا جو ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے۔ یہاںکیلوں کی مدد سے تیار کردہ چند ایسے ہیئر ماسک بتائیں جارہے ہیں جس کی مدد سے آپ خشک اور روکھے بالوں سے نجات حاصل کرلیں گے:
کیلے اور ایلو ویرا (کوار گندل) اجزاء: کیلے 2 سے 3 عدد ایلو ویرا کے پتے 2 عدد طریقہ: ایلو ویرا کے پتے سے گودا نکال کر کیلوں کے ساتھ گرائنڈر میں پیس لیں، پیسٹ بننے کی صورت میں ہیئر کلر برش کی مدد سے اپنے سر کی جڑوں پر لگائیں۔
دو گھنٹے تک اس پیسٹ کو سر پر لگا رہنے دیں، جس کے بعد ٹھنڈے پانی اور شیمپو سے سر دھولیں۔
کیلے اور ناریل کا تیل اجزاء: کیلے 2 عدد ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ کوکونٹ ملک ایک چائے کا کھانے کا چمچ طریقہ:
ایک پیالے میں کیلے کو چمچے کی مدد سے پیس لیں، اس میں ناریل کا تیل اور دودھ شامل کریں، اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ اپنے بالوں کو حصے میں تقسیم کرکے جڑوں پر یہ پیسٹ لگانا شروع کریں، سر کو کسی ٹوپی سے کور کرلیں اور 30 منٹ تک لگے رہنے دیں۔ سر کو شیمپو کی مدد سے دھولیں۔

Check Also

افطار کے وقت ہی رات کا کھانا کھاتے ہیں؟تو سنگاپورین رائس بنالیں

رمضان میں افراد کے دوران بہت سے افراد سموسے پکوڑوں جیسی ڈشز کھانا پسند کرتے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *