ویمنزٹی 20 رینکنگ؛ 7 درجے ترقی سے جویریہ کا کیریئر بیسٹ 14واں نمبر

دبئی(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)  بیٹنگ میں پاکستان کی جویریہ خان 7 درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ 14 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں۔

ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے اختتام پر آئی سی سی نے تازہ ترین ویمنز رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کی جویریہ خان 7 درجے ترقی پاکر کیریئر بیسٹ 14 ویں پوزیشن پر پہنچ گئیں جب کہ بسمہٰ معروف ایک درجہ ترقی سے 18 ویں نمبر پر آ گئی ہیں۔

بولنگ میں نشرح سندھو ایک ساتھ 25 درجے کی چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر جنوبی افریقی بولر شبنم اسماعیل کو جوائن کرچکی ہیں،وہ11 درجے ترقی پاکر اس مقام پر پہنچیں، ایک درجہ تنزلی کی وجہ سے ندا ڈار کو نویں نمبر پر آنا پڑا۔

علاوہ ازیں ٹیم رینکنگ میں پاکستان کا نمبر ساتواں جبکہ ٹاپ پر ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا موجود ہے

 

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *