بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار، سرفراز نے معین خان کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) بطور وکٹ کیپر زیادہ شکار کرنے کے ملکی ریکارڈ میں سرفراز احمد نے معین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

نیوزی لینڈ سے دبئی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں سرفراز احمد نے ٹرینٹ بولٹ کا کیچ تھاما، یہ ان کا 148 واں شکار تھا، ان میں 128 کیچ اور 20 اسٹمپنگ شامل ہیں۔

معین خان نے اپنے کیریئر کے دوران 69ٹیسٹ میں 127کیچ اور 20 اسٹمپنگ سمیت 147 شکار کیے تھے،سرفراز نے اب تک 45 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔

اس فہرست میں وسیم باری 228 شکار کے ساتھ سرفہرست اور کامران اکمل (206) دوسرے نمبر پر ہیں۔

 

 

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *