ٹیم کے شاندار کم بیک پر مکی آرتھر بھی خوشی سے نہال

لاہور(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک)  دبئی ٹیسٹ میں قومی ٹیم کے شاندار کم بیک پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ابوظبی میں مسلسل اچھی کارکردگی اور حاوی رہنے کے بعد آخری ایک گھنٹے میں خراب کھیل کی وجہ سے شکست پر سخت مایوسی ہوئی تھی۔

وہاں سے روانگی کیلیے بس پر سوار ہونے سے قبل ٹیم میٹنگ میں کھلاڑیوں کو تحریک دلائی اور اہداف سیٹ کیے تھے،پلیئرز میں صلاحیتیں موجود اور مجھے ان پر یقین ہے،اعتماد واپس لانے کی ضرورت تھی جو دبئی میں حاصل ہوگیا اور اب اگلے میچ میں کام آئے گا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ کوچنگ اسٹاف کیلیے اس سے بڑی خوشی کی بات نہیں ہوتی کہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے مطابق کھیل پیش کرنے کے قابل ہوجائیں۔پاکستان ٹیم نے فتح کے اس سفر میں سب کچھ درست کیا۔

پہلی اننگز میں ذمہ دارانہ بیٹنگ اور بڑا اسکور اور پھر بولرز نے بہترین کارکردگی کی بدولت حریف کو کم ٹوٹل تک محدود رکھا،مسلسل دباؤ برقرار رکھتے ہوئے ہم نے اننگز سے فتح حاصل کی،ایک ناقابل یقین ناکامی کے صدمے سے سنبھل کر شاندار کم بیک بڑا خوش آئند ہے۔

ایک سوال پر آرتھر نے کہا کہ یاسر کی پہلی اننگز میں 8 وکٹیں میرے کوچنگ کیریئر کی بہترین لیگ اسپن بولنگ تھی،انھیں ٹیم میں اپنے کردار کا اندازہ ہے،انجری کے بعد ردھم میں آتے ہی ان کی کارکردگی میں بھی نکھار آتا گیا، وہ ابوظبی کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں بھی ہمارا ٹرمپ کارڈ ہونگے۔

Check Also

انضمام الحق کا چیف سلیکٹر قومی ٹیم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *