نیوزی لینڈ میں اسٹرابیری سے سوئیاں نکلنے کا ایک اور واقعہ

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ میں اسٹرابیری میں مبینہ طور چھپائی گئی سوئیاں نکلنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں واقع قصبے جیرالڈائن کی ‘فریش چوائس سپر مارکیٹ’ سے خریدی گئیں اسٹرابیری سے سوئیاں نکل آئیں۔

تاہم یہ واضح نہیں کہ 2 روز قبل خریدی گئی یہ اسٹرابیریز مقامی تھیں یا آسٹریلیا سے درآمد کی گئی تھیں۔

وزارت صنعت کے ترجمان نے ‘نیوز حب’ کو بتایا کہ جس شخص کو اسٹرابیری میں سے سوئیاں ملیں اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

تاہم احتیاطی تدبیر کے طور پر سپر اسٹور کے تمام شیلف سے اسٹرابیریز ہٹادی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پولیس کے علم میں لایا گیا ہے، جبکہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے 2 بڑے فوڈ ڈسٹری بیوٹرز ‘کاؤنٹ ڈاؤن’ اور ‘فوڈ اسٹفس’ کا کہنا تھا کہ اسٹرابیری میں چھپی ہوئی سوئیوں کی وجہ سے انہوں نے آسٹریلیا سے اسٹرابیری کی درآمد روک دی تھی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ بڑی تعداد میں آسٹریلیا سے اسٹرابیری درآمد کرتا ہے۔

تاہم درآمد کی گئی اسٹرابیری سے سوئیاں نکلنے کے پہلے واقعے کے بعد آسٹریلیا سے اسٹرابیری کی درآمد میں کمی کردی گئی ہے اور بعض برانڈز کی خرید و فروخت بھی روک دی گئی ہے۔

 

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *