افغانستان: طالبان کے حملے میں 22 پولیس اہلکار ہلاک

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں افغان فورسز پر طالبان کے حالیہ حملے کے نتیجے میں 22 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

ایسوی ایٹڈ پریس ’ اے پی ‘ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے میں پولیس اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ملک بھر میں افغان فورسز کے خلاف تشدد کی لہر جاری ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں سرکاری ہسپتال کے ڈائریکٹر شیر احمد واڈا نے بتایا کہ اتوار (26 نومبر) کو ہونے والے حملے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری طالبان نے واٹس ایپ پیغام کے ذریعے قبول کی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 25 پولیس اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔

طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے مزید بتایا کہ ’ حملے کے نتیجے میں 4 گاڑیاں تباہ ہوئیں اور بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ‘۔

صوبائی پولیس کے ترجمان محب اللہ محب نے بتایا کہ پولیس اہلکار افغان صوبے فراہ سے ضلع جووائن جارہے تھے کہ ان پر حملہ کردیا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ حملے میں 5 اہلکار جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔

 

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *