نیوزی لینڈ کے ساحل میں پھنسی 145 وہیلز ہلاک

(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ کے ساحل اسٹیورٹ آئس لینڈ میں پھنسی 145 پائلٹ وہیلز ہلاک ہوگئیں۔ میسن بے کے ساحل میں دو روز قبل ایک شہری نے اس بڑی تعداد میں ہلاک وہیلز کی اطلاع دی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ان میں سے آدھی وہیلز تو پہلے ہی مرچکی تھیں لیکن دیگر نصف وہیلز کو بچانا مشکل ہوگیا تھا۔ ایک اور واقعے میں 12 ایک پیگمی اور یک اسپرم وہیل بھی ساحل پر آگئی تھیں۔

پائلٹ وہیلز ساؤتھ آئس لینڈ کے ریکیورا یا اسٹیورٹ آئس لینڈ کے مضافات میں 2 کلومیٹر میں دو خول میں پائے گئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے ڈپارٹنمنٹ آف کنزرویشن (ڈی او سی) کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدقسمتی سے بقیہ وہیلز کو کامیابی سے بچانے کی تعداد بہت کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ مقام مضافات میں ہونے کے باعث عملے کی کمی اور وہیلز کے لیے غیر موافق صورت حال ہی ان کی موت کا باعث بن گئی۔

ڈی او سی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں وہیلز کا پھنس جانا غیرمعمولی نہیں ہے اور ایک سال میں تقریباً 85 واقعات پیش آتے ہیں، اکثر واقعات میں سے یہ واحد واقعہ ہے جو سمندر میں نہیں بلکہ ساحل میں پیش آیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ وہیلز یا ڈولفنز کیوں پھنس جاتی ہیں تاہم ممنکہ طور بیماری، سمت کی غلطی یا شکاریوں کا تعاقب ہی اس کی وجہ ہو۔

 

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *