شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔ 

قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔ 

شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیٹے کی پیدائش پر انہیں۔ ان کی اہلیہ اور اہلخانہ کو مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کا نام اذہان ہے۔

شعیب ملک ان دنوں قومی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں تھے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑ کر واپس آرہے ہیں۔

شعیب ملک اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش سے قبل ایک تقریب کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام کیا ہوگا۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام ‘مرزا ملک ‘ ہوگا۔

ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام (surname) مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔

Check Also

کورین ڈائریکٹر نے کانز فلم فیسٹیول کا اعلیٰ ترین اعزاز جیت لیا

کانز: جنوبی کوریا کے ڈائریکٹر بونگ جون و نے فلم ‘ پیراسائٹ’ کے لیے کانز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *