سو مریضوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والی نرس پکڑی گئی۔۔۔۔

برلن (پی پی نیوز ڈیسک) جرمنی میں ایک سابق نرس نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی زیر نگرانی ایک سو مریضوں کو قتل کیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دو مختلف ہسپتالوں میں 41 سالہ نیلز ہوگل اپنی زیر نگرانی مریضوں کو مہلک مقدار میں ادویات دیتے تھے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد مریضوں پر پہلے حملہ کرنا اور پھر ان کے اوسان بحال کرکے اپنے ساتھیوں کو متاثر کرنا تھا۔

نیلز ہوگل پہلے ہی اپنی زیر نگرانی چھ اموات کی وجہ سے عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ تازہ ترین تحقیقات کے مطابق حکام نے الزام لگایا ہے کہ نیلز نے اولڈن برگ میں 36 اور ڈلم ہورسٹ میں 64 مریضوں کو 1999 سے 2005 کے دوران قتل کیا۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *