ٹرمپ نے غیرامریکیوں کے بچوں کی شہریت ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

واشنگٹن (پی پی نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے غیرامریکیوں کے بچوں کی شہریت کا حق ختم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

امریکی صدرکا کہنا ہے کہ امریکہ واحد ملک ہے جہاں غیرملکی آتے ہیں اور یہاں پیدا ہونے والے ان کے بچے امریکی ہوجاتے ہیں۔

ٹرمپ کے اس بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی نیوزچینل’ سی این این‘ کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ ٹرمپ کے پاس ایسا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اختیار ہے بھی یا نہیں؟

واضح رہے کہ کینیڈا بھی ان ملکوں میں شامل ہے جہاں پیدا ہونیوالے غیر ملکیوں کے بچے کینیڈین شہریت کے حقدار ہو جاتے ہیں۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *