شام کے لیے یو این کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا مستعفی ہو گئے

نیویارک(پی پی این مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے چین میں ناروے کے سفیر جیر بیڈرسن کو شام میں اقوام متحدہ کا نیا ایلچی مقرر کردیا،

 اقوام متحدہ کے سفارت کاروں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پربتایا کہ یواین سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے چین میں ناروے کے سفیر بیڈرسن کو شام کے لیے نیا امن مندوب مقرر کیا ہے۔

 سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان روس، چین، امریکا، فرانس اور برطانیہ نے غیر رسمی طورپر اس فیصلے کی توثیق کی ہے۔

انہوں نے شام کے لیے نئے ایلچی کے تقرر کےلیے شامی حکومت سے بھی طویل مشاورت کی ہے۔

شامی حکومت اور اپوزیشن قوتوں کی طرف سے بھی بیڈرسن کی تعیناتی کی حمایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بیڈرسن شام میں جاری تنازع کے سیاسی حل اور ملک میں جمہوریت کے لیے ان کے پیش رو دی میستورا کے کام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 اقوام متحدہ شام کے لیے موجودہ ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنے اس اہم عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے۔

Check Also

افغان پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو قتل کر ڈالا

قندھار: افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کر کے 7 اہلکاروں کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *